معاشرت - نکاح

Pakistan

سوال # 156782

میں نے مولانا یوسف لدھیانوی رح کی کتاب میں پڑھا تھا کہ جو لوگ داڑھی سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کیلئے داڑھی صاف کرانے کی شرط لگاتے ہیں وہ شعار اسلام اور سنت کی تحقیر کرنے کی وجہ سے اپنے تجدید ،ایمان کی فکر کریں۔ حضرت ،مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا جو لوگ شادی کیلئے با پردہ عورت کو پردہ نہ کرنے کی شرط لگاتے ہیں کیا وہ بھی اسلام کے شعار اور قرآن کے اس حکم سے اظہار نفرت کرنے کی وجہ سے اپنے تجدید ایمان کی فکر کریں؟

Published on: Dec 30, 2017

جواب # 156782

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:350-295/B=4/1439



ڈاڑھی رکھنا واجب اور مسلمانوں کے لیے اسلامی شعار ہے اسے حقیر اور قابل توہین سمجھ کر اسے منڈوانا بہت عظیم گناہ ہے، اس میں خطرہ ہے کہ وہ اسلام سے ہی نکل جائے۔ یعنی اگرچہ یقینی طور پر اس کے کفر کا فتوی نہیں دیا جائے گا، البتہ اس کے ایمان سے نکل جانے کا خوف ضرور ہے، آئندہ اس قسم کی بات نہ کہیں۔یہی حکم پردہ نہ کرنے کی شرط لگانے والوں کے لیے بھی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات