• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156510

    عنوان: موڈ بنانے كے لیے میاں بیوی سیکس ویڈیو یا فحش سائٹ دیکھ سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت، رات میں میاں بیوی کے ہمبستری کے وقت جنسی طاقت کے لیے ، موڈ بنانے کے لیے اور لطف اندوز ہونے کے لیے آسان پوزیشن بدلنے کے لیے سیکس کی معلومات کے لیے سیکس ویڈیو یا فحش سائٹ دیکھ سکتے ہیں؟ اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

    جواب نمبر: 156510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 283-191/SN=3/1439

    سیکس ویڈیو یا فحش سائٹ دیکھنا مذکور فی السوال اغراض کے تحت بھی شرعاً جائز نہیں ہے، بڑا گناہ ہے، ان اغراض کو حاص کرنے کے لیے مباح طریقے ہیں، تجربہ کار ماہر اطباء کے مشورے سے انہیں اختیار کیا جاسکتا ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند