• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156360

    عنوان: مسلک شافعی میں لڑکی اپنے باپ کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: امام شافعی کے مسلک میں لڑکی اپنے باپ کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟ مدلل جواب ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:241-205/M=3/1439

    اس بارے میں حنفی کتب میں شافعی مسلک یہی لکھا ہوا ہے کہ ولی کی اجازت کے بغیر اگر لڑکی نکاح کرے تو اس کا نکاح باطل ہے لیکن راجح اور مفتی بہ کیا ہے اس کی ہمیں تحقیق نہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس بارے میں کسی معتبر شافعی مفتی صاحب یا مستند شافعی ادارے سے معلومات کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند