• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156297

    عنوان: بیوی اگر مہر معاف كردے تو كیا ادائیگی ضروری نہیں؟

    سوال: حضرت، میں نے ابھی ابھی شادی کی ہے اور ا س میں میں نے مہر معجل ایک لاکھ روپے رکھا ہے، اور میری بیوی نے میرے لیے وہ مہر معاف کیا ہے، تو کیا وہ رقم میں ابھی ادا کروں گا کہ نہیں؟ اور اگر ادا کرنا ہے تو میرے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں کہ پورے ادا کرسکوں، تو کیا میں قسطوں میں ادا کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 156297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 250-172/SN=2/1439

    اگر بیوی نے خوش دلی سے پورا مہر معاف کردیا ہے تو ا س کی ادائیگی آپ پر ضروری نہیں ہے نہ ابھی اور نہ بعد میں؛ لیکن بہتر ہے کہ اس معافی پر آپ کم از کم دو افراد کو گواہ بنالیں۔

    نوٹ: اگر خوش دلی سے نہ معاف کیا ہو تو آپ کے لیے ادا کردینا ہی بہتر ہے یکمشت ضروری نہیں قسطوں میں بھی ادا کرسکتے ہیں بیوی کو یہ بات بتلاکر دیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند