• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156085

    عنوان: بیوی یا شوہر کو پیار سے بچہ یا بیٹا کہہ کر بلانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا شوہر اور بیوی آپس میں ایک دوسرے کو پیار سے (میرا بیٹا، میرا بچہ) جیسے ناموں سے بلا سکتے ہیں؟ اور کیا اس طرح بلانے سے رشتہ بدل جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 156085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 212-174/SN=2/1439

    صورت مسئولہ میں رشتہ تو نہیں بدلے گا؛ لیکن ایسا نہیں کہنا چاہئے مکروہ ہے۔ مستفاد از: ویکرہ قولہ أنت أمي ویا ابنتي ویا أختی ونحوہ (درمختار) وجزم بالکراہة تبعاً للبحر والنہر والذي فی الفتح: وفي أنت أمي لایکون مظاہراً وینبغي أن یکون مکروہاً (درمختار مع الشامی: ۵/۱۳۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند