• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155600

    عنوان: میری شادی کرنے کی خواہش ہے مگر گھر والوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، کیا کیا جائے ؟

    سوال: میری شادی کرنے کی خواہش ہے تاکہ میں حرام کاموں سے بچ سکوں، لیکن گھر والوں کا قریب 5 سال تک یا اس بھی زیادہ وقت تک کوئی ارادہ نہیں لگ رہا ہے ، اس صورتحال میں کیا کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 155600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:78-55/N=2/1439

    آپ اپنے بڑے بھائی یا کسی اور قریبی عزیز کو اپنی صورت حال سے مطلع کردیں اور وہ اپنے طور پر آپ کے والدین کے سامنے آپ کی شادی کی ضرورت رکھ دیں، امید ہے کہ آپ کے والدین اپنا ذہن بدلیں گے اور جلد از جلد آپ کی شادی کی فکر وکوشش کریں گے۔ اور جب تک والدین آپ کے لیے کوئی مناسب رشتہ تلاش کریں، آپ شہوانی خیالات وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں؛ تاکہ آپ کسی حرام کام میں مبتلا نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند