• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155549

    عنوان: رخصتی سے قبل ہمبستری ؟

    سوال: کیا مہر کی تعین ضروری شادی یا نکاح میں کیا ہمبستری جائز ہے رخستی سےقبل

    جواب نمبر: 155549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:93-88/D=3/1439

    (۱) نکاح کے لیے مہر ضروری ہے، خواہ مجلس نکاح میں رقم کا ذکر نہ کیا گیا ہو تو بھی مہر مثل واجب ہوجاتا ہے۔

    (۲) نکاح کے بعد شوہر کو ہمبستری کا حق ہوجاتا ہے خواہ رخصتی نہ ہوئی ہو، اگرچہ عرف یہ ہے رخصتی کے بعد ہمبستری ہوتی ہے، مگر جائز رخصتی سے پہلے بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند