• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155494

    عنوان: دوسرے عقیدے والوں سے نکاح کرنا

    سوال: (۱) لڑکی دیوبندی ہے اور رشتہ اہل حدیث لڑکے کا آیا ہے تو کیا نکاح جائز ہے؟ اگر جائز ہے! تو کیا دیوبندی لڑکی کو اس کا عقیدہ اپنانا پڑے گا؟ وہ اپنا عقیدہ نہیں چھوڑنا چاہتی۔ (۲) اگر وہ اپنے عقیدہ پر قائم رہتی ہے تو آگے جو اس کی اولاد ہوگی وہ کس عقیدہ کو مانے؟

    جواب نمبر: 155494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 159-138/H=1/1439

    (۱) جب کہ وہ اپنا عقیدہٴ صحیحہ چھوڑنا نہیں چاہتی اور نہ چھوڑنا چاہئے تو ایسی صورت میں تو اس لڑکے کے ساتھ ہرگز نکاح نہ کیا جائے کہ آئندہ بہت سے پریشان کن مسائل کے کھڑے ہوجانے کا اندیشہ ہے۔

    (۲) ان ہی پریشان کن مسائل میں سے اولاد کے عقیدہ وغیرہ کا بھی معاملہ ہے یہ تو اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے کہ اولاد کس کے عقیدہ کو مانے گی اور کس کے عقائد کو نہ مانے گی؟ اسی لیے احوط اور اسلم راستہ یہی ہے کہ دونوں کا نکاح نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند