• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155435

    عنوان: لڑكا بریلوی ہے مزارات پر بھی جاتا ہے كیا اس سے نكاح كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ زید اور ہندہ کی شادی ہو رہی ہے ، مگر زید کا تعلق بریلوی سے وہ مزار بھی جاتا ہے ، قیام و سلام، غیراللہ سے طلب مدد سب کچھ بریلوی لوگوں کی طرح کرتا ہے ۔

    جواب نمبر: 155435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:121-87/B=2/1439

    ہندہ کے ولی (باپ دادا بھائی وغیرہ) کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح کسی صحیح العقیدہ لڑکے کے ساتھ کریں، بدعات اور شرکیہ عقائد واعمال کرنے والوں کے یہاں شادی کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، اگر باپ نے ایسا کیا اور لڑکی بھی جاکر اسی عقیدہ کی بن گئی تو باپ اس کا ذمہ دار ہوگا، اس لیے بہت سوچ سمجھ کر رشتہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند