• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155301

    عنوان: کیا رشتہ داروں کو دکھانے کے لیے دوبارہ نکاح کرنا درست ہے؟

    سوال: میرے ایک دوست نے ایک لڑکی سے نکاح کرلیا ہے ، ان دونوں نے یہ نکاح اپنے والدین کو بتائے بغیر کیا تھا ، کیوں کہ ان کے والدین راضی نہیں تھے، مگر جب ان کے والدین کو ان کے نکاح کا علم ہوگیا تو پھر وہ راضی ہوگئے ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ان کے والدین اپنے تمام رشتہ داروں کے درمیان ان کا نکاح کرنا چاہتے ہیں اوررشتہ داروں کو یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے بتائے بغیر نکاح کرلیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا رشتہ داروں کو دکھانے کے لیے دوبارہ نکاح کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 155301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:103-40/sd=2/1439

    اگر ایک مسلمان لڑکا مسلمان لڑکی سے دو مسلمان گواہوں کی موجودگی میں شرعی طریقہ پر ایجاب و قبول کرلیں تو نکاح صحیح ہو جائے گا، اس کے بعد اب دوبارہ نکاح کرنا لغو اور فضول ہوگا، لیکن گھر والوں سے چھپ کر خود لڑکے لڑکی کا نکاح کے معاملات طے کرنا اور نکاح کا اقدام کرنا شرعاً نا پسندیدہ ہے پھر بھی گھر والے اگر دوبارہ علانیہ نکاح کروائیں ،تو اس سے پہلے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    وشرط حضور شاہدین حرین مکلفین سامعین قولہما معا علی الأصح فاہمین أنہ نکاح علی المذہب مسلمین لنکاح المسلمة۔ شامی: ۸۷/۴ - ۹۲۔ ط: زکریا، ویندب إعلانہ وتقدیم خطبة وکونہ فی مسجد یوم جمعة بعاقد رشید وشہود عدول۔ شامی: ۶۶/۴، ط: زکریا، کتاب النکاح) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند