• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154858

    عنوان: لڑکی کی طرف سے وکیل بنایا گیا جاوید کو، گواہ نمبر ایک شاہد، گواہ نمبر دو نفیس، لڑکی کا نکاح بھی نفیس ہی نے پڑھایا، تو کیا نکاح ہو گیا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام، ایک لڑکی نے اخلاق کے ساتھ شادی کی، لڑکی کی طرف سے وکیل بنایا گیا جاوید کو، گواہ نمبر ایک شاہد، گواہ نمبر دو نفیس، لڑکی کا نکاح بھی نفیس ہی نے پڑھایا، تو کیا نکاح ہو گیا؟ براہ کرم جواب تفصیل کے ساتھ مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 22-16/D=1/1439

    لڑکی نے اپنا وکیل جاوید کو بنادیا جو مجلس نکاح میں موجود تھا اور لڑکا بھی موجود رہا ہو اس کے علاوہ شاہد اور نفیس بطور گواہ ہوگئے لہٰذا نکاح درست ہوگیا۔ نفیس گواہ کے ساتھ نکاح خواں بھی ہوسکتا ہے کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند