• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154795

    عنوان: ہم جنس پرست لڑکی سے شادی ؟

    سوال: مجھے شروع سے لڑکی کو دیکھنے سے خواہش نہیں ہوئی، صرف لڑکوں کو دیکھنے سے ہی خواہش ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر سے پوچھنے پر ڈاکٹر نے کہا کہ یہ تو فطری سوچ ہے یہ تو چند لوگوں میں شروع سے اس طرح کی خواہش ہوتی ہے، یہ کوئی بیماری نہیں ہے۔ یہ خواہش تین یا چار سال کی عمر میں بن جاتی ہے، ڈاکٹر نے بتایا۔ براہ کرم مجھے آپ بتائیں کہ میں کیا کروں؟ مجھے اس کے بارے میں جواب دیں۔ کیا سماج سے پردہ پوشی کے لیے میں لیسبین (ہم جنس پرست) لڑکی سے شادی کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 154795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:26-59/L=2/1439

    اگر ہم جنس پرست لڑکی سے مراد ایسی لڑکی ہے کہ جس کے پیچھے راستے سے جنسی خواہش پوری کی جائے تو ایسا کرنا شرعا وعقلاً ناجائز وحرام ہے ،احادیث میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں؛اس لیے آپ ایسا ہرگز نہ کریں بلکہ شادی کے بعد عورت کی اگلی شرمگاہ سے خواہش پوری کریں ۔ عن ابن عباسوأبي ھریرةأن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال:” ملعون من عمل عمل قوم لوط“، رواہ رزین، وعن ابن عباسأن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ”لا ینظر اللہ عز وجل إلی رجل أتی رجلاً أو امرأة في دبرھا“ رواہ الترمذي (مشکاة المصابیح:۳۱۳ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند