معاشرت - نکاح

India

سوال # 154491

اگر شوہر بیوی سے یہ کہے کہ ”تمہاری ضرورت نہیں ہے اور تم نہیں چاہئے“ کیا اس طرح کے جملے سے شادی پر کوئی اثر پڑے گا؟ اور اس طرح کہنے سے ایک طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟
براہ کرم اس کی وضاحت کریں کہ اب میں کیا کروں؟

Published on: Sep 27, 2017

جواب # 154491

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1551-1441/B=1/1439



یہ جملہ نہ تو صریح طلاق کے لیے استعمال ہوتا ہے نہ ہی کنایہ کے الفاظ میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس جملہ کے کہنے سے آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔ فتاوی عالمگیری میں ہے ولو قال: لاحاجة لی فیک ینوی الطلاق فلیس بطلاقٍ ۔ (عالمگیری: ۳۹۳/۲)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات