• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154145

    عنوان: دو بیویوں کے ساتھ اکٹھا سونا اور ہمبستری کر نا

    سوال: مفتی صاحب، کیا اپنی 2 بیویوں کے ساتھ اکٹھا سویا جا سکتا ہے ؟ کیا ایک ہی کمرے میں ایک بیوی کے سامنے دوسری بیوی سے ہمبستری کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 154145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1352-1283/sd=12/1438

    اکھٹے سونے کی گنجائش ہے ؛لیکن ایک بیوی کے سامنے دوسری بیوی سے ہم بستری کرنا ناجائز اور بے حیائی کا کام ہے ، بیوی کے لیے دوسری بیوی کا ستر دیکھنا ناجائز ہے ۔قال ابن عابدین : بِنَاءً عَلَی کَرَاہَةِ وَطْئِہَا بِحَضْرَةِ ضَرَّتِہَا بَحْر۔( الدر المختار مع رد المحتار : ۱۱۵/۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند