• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153902

    عنوان: پہلن (سب سے بڑا) لڑکا اور پہلن لڑکی کی آپس میں شادی کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ انڈیا میں لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کے لیے پیغام دیکر جاتے ہیں تو اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی پہلن (پہلی اولاد) نہیں ہونا چاہئے اس لیے کہ لڑکا اور لڑکی کی زندگی میں دشواریاں اور پریشانیاں ہی رہتی ہیں، شریعت میں اس کے لیے کیا حکم ہے؟ پہلن لڑکا اور پہلن لڑکی ان کا شادی کرنا مناسب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1307-1200/sn=12/1438

    پہلن لڑکا اور پہلن لڑکی کے آپس میں شادی ہوسکتی ہے، شرعاً اس میں کچھ حرج نہیں ہے، آپ نے سوال میں لوگوں کے جس خیال کا ذکر کیا ہے یہ محض ”واہیات“ ہے، شرعاً اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند