• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153777

    عنوان: بھتیجی سے شہوت کے ساتھ لپٹنے سے نکاح پر کیا اثر پڑے گا؟

    سوال: زید شادی شدہ ہے ، اس نے اپنی سگی بھتیجی(بھائی کی بیٹی) کے ساتھ کئی بار زبردستی زنا کرنے کی کوشش کی ،شرمگاہ کو دیکھا تو کیا زید کا نکا ح ٹوٹ گیا کیا؟ کیا بھتیجی یا بھانجی کے ساتھ زنا کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ۔

    جواب نمبر: 153777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1335-1248/B=12/1438

    یہ کام حرام وناجائز ہے مگر اس سے اس کی بیوی کا نکاح نہیں ٹوٹا؛ اس سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے، آئندہ اس سے ہرگز تعلق نہ رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند