• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153594

    عنوان: ہوم کریڈٹ انڈیا فائنینشیل کمپنی میں نوکری کرنے والے لڑکے سے عالمہ لڑکی کا نکاح کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی لڑکی کے لئے ایک رشتہ آیا ہے لڑکی عالم ہے لیکن لڑکا( home credit india loan financial company )میں ملازمت کرتا ہے کمپنی کا کام ہی سود پر لوگوں کو لون دینا ہے ، اب لڑکے کا کام یہ ہے کہ کمپنی نے جن لوگوں کو لون دیا ہے اسے وصول کرکے بینک میں جمع کرے اور اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ صبح میں کمپنی کی طرف سے گراہک کے نام اور مقامات لڑکے کو بتا دئے جاتے ہیں اور وہ وہاں سے وصولی کرکے بینک میں جمع کر دیتے ہیں، اور اس کام کی تنخواہ کمپنی انہیں ماہانہ دیتی ہے ۔ برائے کرم یہ بتائیں کہ کیا لڑکے کی کمائی حلال ہے ؟ جبکہ کاوبار کا دارومدار ہی سود پر ہے ، کمپنی کو جو فائدہ ہوتا ہے وہ سود سے ہی ہوتا ہے اور اس کے علاوہ کمپنی کا کوئی دوسرا کام نہیں ہے ۔ برائے کرم صحیح مسئلہ واضح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1412-1371/L=12/1438

    صورتِ مسئولہ میں اگر لڑکی عالمہ ہے تو اس کے رشتے کے لیے مناسب دیندار لڑکا تلاش کرنا چاہیے جو لڑکا سودی کمپنی میں ملازمت کرتا ہو اور اس کاکام لوگوں سے ہوئے سودی معاملہ کی وصولیابی ہو ایسے لڑکے سے عالمہ لڑکی کا نکاح کسی بھی طرح مناسب نہیں،ناجائز ومشتبہ آمدنی کھانے سے اس کے غلط اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند