• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152056

    عنوان: میرے ساتھ کلما طلاق کا مسئلہ ہے میرے لیے نكاح كی كیا صورت ہے؟

    سوال: میرے ساتھ کلما طلاق کا مسئلہ ہے ،مجھ سے ایک معاملے میں کلما طلاق لی گئی۔اب میری شادی ہے ۔مجھے ایسا کیا کرنا ہوگا کہ شادی بھی ہو جائے طلاق بھی نہ ہو، اس میں الفاظ اس طرح تھے ، اگر میں نے یہ کام کیا ہو جب بھی میں شادی کروں میری بیوی کو کلما طلاق ہو۔حالانکہ وہ کام میں نے کیا تھا۔

    جواب نمبر: 152056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1149-1135/M=10/1438

    صورت مسئولہ میں طلاق سے بچنے کا راستہ یہ ہے کہ آپ کا نکاح کوئی فضولی شخص کردے اور آپ مہر وغیرہ بھیج کر عملی طور پر اس کو نافذ کریں زبان سے کچھ نہ کہیں اور نہ کسی کو نکاح کا وکیل بنائیں، اس مسئلے کو مقامی کسی مفتی صاحب سے اچھی طرح سمجھ لیں۔ فلو قال کلما تزوجت امرأةً فہي طالق، تطلق بکل تزوج․․․ والحیلة فیہ عقد الفضولي الخ (مجمع الأنہر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند