• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151858

    عنوان: اپنی فیملی كو بتائے بغیر شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح كرلیا تھا‏، اب باضابطہ نكاح كرنا چاہتے ہیں؟

    سوال: زید اور فاطمہ دونوں ایک دوسرے کو بہت چاہتے ہیں اور شادی بھی کرنا چاہتے ہیں، دونوں کے گھر والوں میں سے فاطمہ کے گھر والے راضی ہیں لیکن زید کے گھر والے پہلے راضی نہیں تھے، لیکن اب راضی ہیں۔ فاطمہ کے گھر والے یعنی ان کی فیملی سماج کے لوگ سب کو دکھانے کے واسطے سبھی رسم و رواج جو آج کل لوگوں میں رواج ہے، اس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ جب کہ زید اسلامی طریقہ سے سادگی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہے، اور زید کی فیملی اب شادی کے لیے تیار ہے، لیکن معاملہ یہ ہے کہ زید اور فاطمہ نے خود کی حفاظت اور اللہ کی نظر میں جائز ہو اس کی خاطر دونوں نے اسلامی طریقے سے اس کی روشنی میں اپنی فیملی کو بتائے بغیر نکاح یعنی شادی کرلیا۔ اب جبکہ دونوں شوہر اور بیوی ہیں۔ لیکن کچھ دن فاطمہ ساتھ رہی، دونوں ساتھ رہتے تھے۔ لیکن اب فاطمہ بولتی ہے کہ اب ہم ساتھ نہیں رہیں گے، میں آپ سے نہیں ملوں گی جب تک کہ ہماری دوبارہ شادی سماج کے سامنے آپ کی فیملی اور میری فیملی کی مرضی کے ساتھ سب کے سامنے جس طرح آج کل شادی ہوتی ہے ویسے نہ ہوجائے۔ تب تک میں آپ سے یا آپ مجھ سے نہیں مل سکتے۔ مفتیان کرام سے گذارش ہے کہ براہ کرم یہ بتاکر احسان فرمائیں کہ کیا ایسی صورت میں فاطمہ کی شرط لگانا اور اپنے شوہر کو منع کرنا جائز ہے؟ اور کیا فاطمہ اللہ کے نزدیک سچی ہے؟ گنہگار نہیں؟ جب کہ فاطمہ بولتی ہے کہ ہم نے آپ سے شادی اس لیے کی تھی کہ ہمارا رشتہ مضبوط ہو جائے۔ اللہ اس کی وجہ سے ہماری مدد کرے گا ۔ ہماری فیملی سپورٹ میں ہے جو سپورٹ پہلے نہیں ہو رہا تھا، کیا اللہ کو برا نہیں لگے گا؟ جب کہ آج اللہ کے یہاں زید اور فاطمہ شوہر اور بیوی ہیں؟ لیکن فاطمہ اپنی عزت سماج کے سامنے یا اپنی فیملی کی خاطر ایسا کر رہی ہے، اور بولتی ہے کہ ہم ایسا کیوں کر رہے ہیں اللہ سب جانتا ہے۔ اللہ کے واسطے پوری تفصیل لکھ کر بندے کے اس سوال کا جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 969-1200/B=11/1438

    اگر زید وفاطمہ نے شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا تو حقیقت میں فاطمہ کا زید کے ساتھ شرعی نکاح ہوگیا اور دونوں میاں بیوی ہوگئے لیکن فاطمہ یا اس کی فیملی کے لوگ معاشرہ میں جس طرح شادی ہوتی ہے اس طرح کرسکتے ہیں۔

    ------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ شادی سنت اور سادگی کے ساتھ کی جائے، مروجہ رسوم ورواج سے پرہیز کیا جائے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند