• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151400

    عنوان: اگربالغ بھانجی یا بھتیجی گود میں آکر بیٹھ جائے جس سے شہوت ہوجائے تو بہن یا بھائی کے نکاح پر اثر پڑے گا؟

    سوال: اگربالغ بھانجی یا بھتیجی گود میں آکر بیٹھ جائے جس سے شہوت ہوجائے تو بہن یا بھائی کے نکاح پر اثر پڑے گا؟

    جواب نمبر: 151400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 760-631/D=9/1438

    اس بات سے بہن یا بھائی کے نکاح پر اثر نہیں پڑے گا؛ لیکن ایسی مشتہاة بھانجی بھتیجی سے قریب ہونے میں احتیاطی انداز اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند