• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150723

    عنوان: نکاح کب فرض ہوتا ہے؟

    سوال: نکاح کب فرض ہوتا ہے؟ میرا مطلب کس حالت میں؟

    جواب نمبر: 150723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 998-103/M=9/1438

    اگر کسی شخص کو گناہ (زنا) میں مبتلا ہونے کا یقین ہو اور حرام سے بچنے کا راستہ فقط نکاح ہی ہو اور وہ شخص مہر ونفقہ پر قادر ہو تو اس پر نکاح فرض ہوجاتا ہے۔ ویکون واجبًا عند التوقان فإن تیقن الزنا إلا بہ فرض نہایة․ وہذا إن ملک المہر والنفقة․ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند