• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150706

    عنوان: نکاح میں ایجاب کے وقت مہر کی اداے گی دلہا کے قبول کرنے سے پانچ دن پہلے کرلی جاے تو کیا نکاح درست ہوگا؟

    سوال: نکاح میں ایجاب کے وقت مہر کی اداے گی دلہا کے قبول کرنے سے پانچ دن پہلے کرلی جاے تو کیا نکاح درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 150706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 900-890/sn=8/1438

    اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ نکاح کا ایجاب وقبول تو بعد میں کسی مجلس واحد میں ہو؛ لیکن لڑکا مہر کی رقم اس سے پانچ روز پہلے ہی لڑکی کو بھجوادے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر لڑکا بہ خوشی مہر پہلے بھیج دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ جائز ہے اس سے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند