• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150438

    عنوان: منگیتر / مخطوبہ کو اپنی محرم عورت کے واسطے سے تحفہ دینا

    سوال: مفتی صاحب ! ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا کہ اگر لڑکا اپنی منسوبہ / مخطوبہ / منگیتر کو کوئی تحفہ اس طرح سے بھجوائے کہ لڑکا اپنی والدہ کو دیدے اور لڑکے کی والدہ اس لڑکی کی والدہ کو دے اور پھر لڑکی کی والدہ بیٹی (منگیتر) کو وہ تحفہ دیدے اور بتادے کہ کس نے بھیجا ہے ، تو یہ جائز ہے ؟ جلد جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 150438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 706-664/sd=7/1438

    نکاح سے پہلے مخطوبہ کی حیثیت بھی اجنبی کی ہوتی ہے ؛ اس لیے نکاح سے پہلے لڑکے کا مخطوبہ لڑکی کو تحفہ وغیرہ بھجوانا اس سے تعلق قائم کرنے کی ایک شکل ہے ، جس میں فتنہ کا اندیشہ ہے ، اس لیے اس سے احتراز چاہیے ، یہ فطری حیا اور شرم کے بھی خلاف ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند