معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 150411
جواب نمبر: 15041131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 926-882/M=7/1438
صورت مسئولہ میں اگر اس حاملہ من الزنا لڑکی کا نکاح زانی کے علاوہ کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں ہوجائے تو نکاح درست ہوجائے گا، اور صحت نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ھکذا فی کتب الفقہ والفتاوی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
كفریہ خیال آجائے توایمان ونكاح پر كوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
3468 مناظرکیا سنی شیعہ کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے؟ نہیں کرسکتا ہے، یا کچھ امید ہے؟ شریعت کے مطابق تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔
2024 مناظرشیعہ حضرات ان بزرگوں کو امام خاص عقیدوں کے ساتھ مانتے ہیں۔ مثلاً
انھیں وہ انبیاء کی طرح معصوم مانتے ہیں، ان کی اطاعت کرنا فرض
مانتے ہیں، جو شخص ان کی اطاعت نہ کرے اسے مومن نہیں گردانتے ہیں، ان
اماموں کے پاس اللہ کی طرف سے نئی کتاب اور
نئی
شریعت دی گئی ہے، انھیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ملا ہے، جس حلال
کو چاہیں حرام کردیں اور جس حرام کو چاہیں حلال بنائیں۔ اس لیے
ہمارے لے امام علی، امام حسن اور امام حسین کہنا جائز نہیں۔ شیعہ اپنے
عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں، دائرہٴ اسلام سے خارج
ہیں، ان کے عقائد نصوص قطیعہ کے خلاف ہیں۔ مثلاً وہ حضرت علی کے خدا ہونے
کے قائل ہیں۔ قرآن کے محرف ہونے کے قائل ہیں۔ حضرت جبرئیل کو خائن
مانتے ہیں کہ وحی اللہ نے انھیں دیکر حضرت
علی
رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تھا، مگر وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کو زانیہ مانتے ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کے منکر
ہیں.
میں اپنی زندگی میں کبھی ان عقائد کا حامل
نہیں رہا۔ برائے مہربانی میرے سوال (آئی ڈی 13536) کا جواب اس میرے عقیدے کو مدنظر
رکھتے ہوئے دیجیے۔
اگر بیوی شوہر کے ساتھ سونے سے انکار کرے اور تھکاوٹ کا بہانہ کرے، اور کہے کہ ہم کل کریں گے، اور یہ کہے کہ اگر میں جانتی کہ یہ بھی شادی کا حصہ ہے تو میں شادی نہ کرتی۔ اگر شوہر اس کومجبور کرتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ اگر تم میری مرضی کے بغیر کرو گے تو یہ زنا بالجبر ہوگا۔ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے اور شوہر کیا کرے؟ میاں اور بیوی کے درمیان ستر کیا ہے؟
17138 مناظرمیرا ایک دوست جس کی شادی ہوئے ایک سال ہوگیا ہے او رجون 2009میں اس کے یہاں پہلی ولادت ہونے والی ہے، وہ ایک عجیب حالت کا شکار ہے۔ وہ شروع سے یہ محسوس کررہا تھا کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کسی اور لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے ماں باپ کو وہ لڑکا پسند نہ ہونے کیوجہ سے یہ شادی نہیں ہوپائی۔ آج سے ایک مہینہ پہلے اس کی بیوی نے اس کے سامنے یہ بات قبول کرلی کہ شادی سے پہلے وہ ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس کے ساتھ کالج میں آنا جانا تھا اوردوسری جگہ گھومتی بھی تھی۔ اب میرے دوست کا مسئلہ یہ ہے کہ اس نے آج تک کسی لڑکی کو اپنی بیوی کے علاوہ چھوا تک نہیں او رنہ کبھی کسی لڑکی سے اس طرح تنہائی میں ملا ۔تو وہ یہ حقیقت جاننے کے بعد بہت پریشان ہے کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کسی اور لڑکے کو پسند کرتی تھی او راس کے ساتھ گھومتی او رتنہائی میں ملتی تھی اس کو کسی نے کہا کہ اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ نیک عورت نیک مردوں کے لیے اور بری عورت برے مردوں کے لیے ہے، تو پھر اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ کیا اس کو اپنی بیوی کو طلاق دے دینا چاہیے؟ علمائے کرام اس بارے میں کیا فرماتے ہیں۔
3595 مناظرمیرا منگیتر حیدرآباد میں رہتاہے۔ میں آگرہ
میں رہتی ہوں۔ ہماری شادی ان شاء اللہ دسمبر میں ہوگی۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ فون
پر اپنے منگیتر سے بات کرنا ناجائز ہے۔ میرے منگیتر نے میری بہن کی موجودگی میں
مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اس کی بیوی (اس کا نام اوراس کے والد کا نام، میرا نام
اورمیرے والد کا نام شامل کیا)بننا قبول کرتی ہوں مہر فاطمی کے تحت؟ جس کے جواب میں
میں نے ہاں کہا۔ یہی بات میری بہن کنے اس سے بھی پوچھی ، تو کیا یہ نکاح درست ہوا؟
اگر یہی فون کے ذریعہ سے کیا جائے کانفرنس سسٹم کے ذریعہ سے کہ اس کا بھائی فون لگائے
اور آن لائن ہو اور میری بہن میرے ساتھ ہو اور اس بات کو سن رہی ہو ، توکیا یہ
نکاح درست ہوگا؟