• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1504

    عنوان:

    اگر کوئی لڑکی اپنے سابقہ عاشق سے جنسی تعلق رکھے تو نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    براہ کرم ایک مسلم عورت کے نکاح کے بارے میں بتائیں،شادی سے پہلے ایک لڑکے سے اس کا معاشقہ چل رہاتھا، والدین کی عدم رضامندی پراپنے معشوق کے بجائے وہ کسی دوسرے لڑکے سے شادی کر لیتی ہے اوراپنے پہلے معشوق سے بھی جنسی تعلق جاری رکھتی ہے۔ نیزوہ اپنے شوہر سے حاملہ بھی ہے۔براہ کرم اس سلسلہ میں مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 923/ب = 862/ب)

     

    صورتِ مذکورہ میں اس عورت کا نکاح دوسرے لڑکے کے ساتھ جائز اور صحیح ہے۔ البتہ اپنے معشوق سے جنسی تعلق والے بالکل ختم کرلینا چاہیے اورہمیشہ کے لیے اس گناہ عظیم سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ قرآن میں ہے: وَلاَ تَقْرَبُوا الزِّنٰی اِنَّہکَانَ فَاحِشَةً وَّ سَآءَ سَبِیْلاً


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند