• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150324

    عنوان: ایک شا دی شدہ عورت شو ہر کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کے بھائی کے بیٹے سے نکاح کر نا چا ہتی ہے ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟

    سوال: ایک شا دی شدہ عورت شو ہر کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کے بھائی کے بیٹے سے نکاح کر نا چا ہتی ہے ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 150324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 913-808/H=7/1438
    شوہر مرحوم کی وفات اور عدت کے گذرجانے کے بعد عورت شوہر کے بھتیجہ سے نکاح کرسکتی ہے، بشرطیکہ رضاعت وغیرہ کوئی سبب مانعِ نکاح نہ ہو، حاصل یہ کہ یہ رشتہ (شوہر کا بھتیجہ ہونا) فی نفسہ نکاح میں مانع نہیں ہے، پس شوہرِ مرحوم کے بھائی کے بیٹے سے مذکورہ عورت کا نکاح درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند