• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149601

    عنوان: شادی كے لیے لڑكی كی عمر چھپانا/ غلط بتانا ا؟

    سوال: لڑکی کی عمرکے بارے میں سوال ہے، لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، لیکن لڑکی کی عمر لڑکے کی عمرسے ایک سال زیادہ ہے، اگر لڑکے والدین کے سامنے لڑکی کی عمر ظاہر ہوجائے تو وہ یہ شادی نہیں کریں گے، تو کیا کریں؟ کیا لڑکی کی عمر کے بارے میں جھوٹ بولا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 149601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 738-701/sn=7/1438

    جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے اور صورتِ مسئولہ میں ایسی کوئی سخت ضرورت نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کے ارتکاب کی گنجائش ہو؛ اس لیے لڑکی کی عمر کے سلسلے میں جھوٹ نہ بولیں، جائز نہیں ہے، یا تو عمرکا اظہار ہی نہ کیا جائے یا پھر صاف بتلادیا جائے؛ تاکہ آئندہ بھی کسی نزاع کی صورت نہ پیدا ہو۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شرعاً یہ پسندیدہ ہے کہ نکاح کے وقت لڑکی کی عمر نسبةً لڑکے سے کم ہو، باقی نکاح بہرصورت صحیح ہوجائے گا، ویندب إعلانہ․․․ وکونہا دونہ سنّا (درمختا مع الشامي: ۴/ ۶۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند