• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149441

    عنوان: زید کی پھوپھی نے زید کو چوما، تو کیا زید چچازاد بہن سے شادی کرسکتا ہے؟

    سوال: زید کو پھوپھی نے چوما ( بوسہ لیا ) اور زید شہوت بھری نیند سے ابھی جاگا تھا یعنی شہوت بھرے خواب دیکھے تھے ۔ اور پھر اسے پھوپھی کے چومنے سے مزہ آگیا یعنی اس وقت اس میں شہوت تھی ۔ کیا اب زید اپنی چچیری بہن سے شادی کرسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 149441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 520-480/N=6/1438

    صورت مسئولہ میں زید اور اس کی پھوپھی کے درمیان جو عمل ہوا، اس کی وجہ سے زید کی چچا زاد بہن اس پر حرام نہیں ہوئی، صرف اِس پھوپھی کی بیٹیاں حرام ہوئی ہیں؛ اس لیے صورت مسئولہ میں زید کا نکاح اس کی کسی چچا زاد بہن سے بلا شبہ جائز ہے؛ البتہ جس پھوپھی کے ساتھ حرمت مصاہرت کا عمل ہوا، اس کی کسی بیٹی یا بیٹی کی اولاد سے زید کا نکاح نہیں ہوسکتا۔ وحرم أیضاً بالصھریة أصل مزنیتہ ……وأصل ممسوستہ بشھوة ولو لشعر علی الرأس بحائل لا یمنع الحرارة وأصل ماستہ ……وفروعھن مطلقاً (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ۴: ۱۰۷، ۱۰۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”وحرم أیضاً بالصھریة أصل مزنیتہ“:قال فی البحر:أراد بحرمة المصاہرة الحرمات الأربع: حرمة المرأة علی أصول الزاني وفروعہ نسباً ورضاعا وحرمة أصولھا وفروعھا علی الزاني نسباً ورضاعاً کما فی الوطء الحلال الخ (رد المحتار)، ومقتضی تقییدہ بالفرع والأصل أنہ لا خلاف في عدم الحرمة علی غیرھما من الحواشي کالأخ والعم (رد المحتار، ۴: ۱۰۶)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند