• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149390

    عنوان: کیا اپنی برادری کے علاوہ کسی دوسری برادری میں شادی کرنا منع ہے؟

    سوال: کیا اپنی برادری کے علاوہ کسی دوسری برادری میں شادی کرنا منع ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔ اگر ایک انصاری برادری تیلی برادری میں شادی کرے تو کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 149390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 756-705/M=6/1438

    اگر لڑکی اعلیٰ برادری سے تعلق رکھتی ہے اور لڑکا اس سے کمتر برادری کا ہے ؛ لیکن لڑکی کے اولیاء اس سے شادی کے لیے رضامند ہیں تو یہ نکاح درست ہے، ایک برادری کی شادی دوسری برادری میں ہوسکتی ہے بشرطیکہ دونوں کے گھر والے راضی ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند