• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149387

    عنوان: مہر دینا کیوں ضروری ہے؟ اور عورت کو کیوں دیا جاتا ہے؟

    سوال: مہر دینا کیوں ضروری ہے؟ اور عورت کو کیوں دیا جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 149387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 531-439/sd=6/1438

     نکاح میں مہر دینے کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ اللہ کا حکم ہے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے: وأحل لکم ماوراء ذلکم أن تبتغوا بأموالکم۔علامہ کاسانینے مہر کی حکمت یہ لکھی ہے کہ اصل میں عورت ایک محترم ذات ہے، نکاح کے نتیجہ میں مرد کے لیے عورت سے اپنی فطری ضرورت کو پورا کرنا اور اُس کے خاص حصہ سے نفع اٹھانا حلال ہوجاتا ہے،اس نفع اٹھانے کے لیے شریعت نے مرد پر کچھ مال واجب کیا ہے، تاکہ مرد کے دل میں اس کی اہمیت رہے، ورنہ مردوں کو اس محترم رشتہ کو ختم کرنے میں ذرا بھی تامل نہیں رہے گا اور نکاح کے مقاصد حاصل نہیں ہونگے ۔قال الکاساني: لو لم یجب المہر بنفس العقد، لایبالي الزوج عن ازالة ہذا الملک بأدنی خشونة تحدث بینہما؛ لأنہ لا یشق ازالتہ لما لم یخف لزوم المہر؛ فلا تحصل المقاصد المطلوبة من النکاح ۔۔۔۔ (بدائع الصنائع:۲/ ۲۷۵، ط: المکتبة العلمیة، بیروت )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند