• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149241

    عنوان: نکاح اور ولیمہ میں تحفہ لینا یا دینا

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ نکاح یا ولیمہ میں تحفہ لینا یا دینا کیسا ہے ؟ (۲) اگر جائز نہیں ہے تو اگر کوئی دے تو نہیں لینے کی کیا صورت ہے ؟

    جواب نمبر: 149241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 732-668/H=7/1438

    ان مواقع میں تحفہ کے عنوان سے بھی لینے دینے میں مفاسد وخرابیاں بہت پائی جاتی ہیں، آدابِ ہدیہ وتحفہ کی رعایت بالکل ہی عامةً مفقود ہوگئی ہے بس رسم ہی رسم رہ گئی ہے اور اس میں بھی ریا وشہرت جبر واکراہ وغیرہ جیسے قبائح ہوتے ہیں اس لیے نہ لیے جائیں، بہشتی زیور (ب) اسلامی شادی وغیرہ کتب معتبرہ میں عمدہ تفصیل ہے۔

    (۲) اگر کوئی دے تو اس وقت لینے سے حسن انداز کے ساتھ معذرت کردیں اور کہہ دیں کہ پندرہ بیس دن کے بعد طبیعت چاہے تو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند