• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148622

    عنوان: شادی کا سنت طريقہ کیا ہے ؟

    سوال: مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ شادی کا سنت طريقہ کیا ہے ؟ برائیکرم تفصیل سے بتادیں کہ کونسی رسومات جائز ہیں اور کونسی ناجائز ہیں؟اور شادی کے سنت طریقے کی تفصیل سے وضاحت فرمادیں تاکہ شادی اللہ کی رضا اور خشنودی کا ذریعہ بنے نہ کہ ناراضگی اور غصے کا۔

    جواب نمبر: 148622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 440-415/sd=6/1438

    شادی کرتے وقت اَولین حکم یہ ہے کہ رشتہ میں دین داری کو ترجیح دی جائے، پھر تقریب کے وقت سادگی ملحوظ رہے اور نکاح کا عام اعلان کیا جائے، اور بہتر یہ ہے کہ مسجد میں مجلسِ نکاح منعقد ہو، اور جمعہ کا دن ہو اور نکاح پڑھانے والا سمجھ دار اور دین دار ہو، اور عقد سے قبل خطبہٴ مسنونہ پڑھا جائے اور رخصتی کے بعد لڑکے کی طرف سے حسبِ استطاعت شکرانہ میں ولیمہ کا اہتمام کیا جائے۔مزید تفصیلات کے لیے آپ” اسلامی شادی“ نامی کتاب ملا حظہ فرمائیں، اس کتاب میں شادی سے متعلق تشفی بخش تفصیلات موجود ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند