• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148466

    عنوان: اسلام ، عیسائی اور یہودی مذہب میں نکاح کے لیے کم سے کم کتنی عمر ہے؟

    سوال: اسلام ، عیسائی اور یہودی مذہب میں نکاح کے لیے کم سے کم کتنی عمر ہے؟

    جواب نمبر: 148466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 325-306/N=5/1438

    مذہب اسلام میں نکاح کے لیے کم سے کم کوئی خاص عمر متعین نہیں کہ اس سے پہلے نکاح جائز نہ ہو؛ بلکہ بچہ کی پیدائش کے فورا بعد بھی اس کا نکاح ہوسکتا ہے؛ البتہ والدین کو بچے کے مصالح کی رعایت کے ساتھ مناسب عمر میں اس کا نکاح کرنا چاہیے ۔اور عیسائی اور یہودی مذہب دونوں اسلام کے بعد منسوخ ہوگئے ، ان پر عمل کرنا جائز نہیں رہا ؛ اس لیے حکم شرعی کے طور پر ان کا کوئی حکم جاننے اور معلوم کرنے کی کوشش لغو ہے اور اگر آپ محض علمی وتایخی طور پر جاننا چاہتے ہیں تو معلوم ہونا چاہیے کہ عیسائیت یا یہودیت کی طرف منسوب کسی چیز کو یقین کے ساتھ صحیح عیسائی یا یہودی مذہب کا حصہ کہنا درست نہیں جب تک قرآن کریم یا احادیث صحیحہ سے اس کی تائید نہ ہو؛ کیوں کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے اپنے مذہب کی بہت سی چیزوں میں تحریف کردی ہے؛ اس لیے ان چیزوں کے پیچھے پڑنا بے ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند