• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148274

    عنوان: جہیز کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) دلہے والے نکاح میں جہیزکامطالبہ کریں یا نہ کرے ؟ (۲) نکاح سے پہلے دولہے کے گھر پرجہیزکاوسامان روانہ کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 148274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 465-389/Sn=4/1438

    (۱) نہ کریں، دولہا یا اس کے گھر والوں کی طرف سے ”جہیز“ کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

    (۲) اگر رشتہ طے ہوجائے اور دلہن کے گھر والے بغیر کسی دباوٴ کے اپنی بیٹی یا ہونے والے داماد کو بہ طور صلہٴ رحمی یا ہدیہ کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں، ایسی صورت میں ”نکاح“ سے ایک دو دن پہلے بھی اگر سامان ”دولہا“ کے گھر پہنچادیا جائے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند