• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148197

    عنوان: نكاح کے معاملے میں والدین کو اپنی پسند سے آگاہ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا بچوں کیلیے جائز ہے کہ وہ اپنے نکاح کے معاملے میں والدین کو اپنی پسند سے آگاہ کریں یا مناسب طور پر اصرار کریں ۔

    جواب نمبر: 148197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 546-573/L=5/1438

    حدود میں رہتے ہوئے بچوں کے لیے نکاح کے معاملے میں والدین کو اپنی پسند سے آگاہ کرنے یا مناسب انداز میں اصرار کرنے کی گنجائش ہے؛ البتہ والدین پر جبر کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند