• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147774

    عنوان: بیوی کے بھائی کی بیٹی سے شادی درست ہے یا نہیں؟

    سوال: براہ کرم، وضاحت فرمائیں کہ کیا کوئی شخص اپنی بیوی کے بھائی کی بیٹی سے شادی کرسکتاہے؟جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 147774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 412-348/B=4/1438

    بیوی اور اس کی بھتیجی کو ایک نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں۔ البتہ اگر بیوی کا انتقال ہوچکا ہو یا طلاق دیدی ہو تو عدت کے بعد اس صورت میں اس کے ساتھ نکاح درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند