• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147362

    عنوان: منہ بولی بہن سے رشتہ كرنا؟

    سوال: میری کزن (رشتے میں بہن ) سے میری منگنی ہوچکی ہے، میں اس کو بہن کہا کرتا تھا ، اب اس کے ساتھ رشتہ کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 147362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 358-304/B=4/1438

     

    اگر جواز سے مانع کوئی امر نہیں تواس کے ساتھ رشتہ کرنا جائز ہے، بہن کہنے سے رشتہ میں کوئی فرق نہیں آتا۔

    ------------------------

    جواب درست ہے اور نکاح کے بعد اسے بہن کہنے سے بچنا چاہیے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند