• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147312

    عنوان: غیر فطری طریقے سے خواہش پوری کرنا؟

    سوال: برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں میری 40سال بیوی 40 2بیٹے ہیں، ایک 9سال دوسرا 8سال، شادی کو 10سال ہوگئے ، مزید بچوں کی خواہش نہیں. مالی حالت بہت ہی زیادہ خراب ہے ، میرا ہر کاروبار فیل ہوتا جارہا ہے ، آج کل میں بے روزگار ہوں، سسرال سے بیوی خرچہ لاتی ہے ، جس پر گھر چل رہا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ میری بیوی بیمار بھی ہے وہ اتنا زیادہ حق ازواجیت ادا نہیں کرسکتی، اور میں روزے کی حالت میں اپنے آپ کو کافی مشکل سے کنٹرول کرتا ہوں۔ دوسری شادی نہیں کرسکتا کیوں بیوی اس کے لئے رازی نہیں۔ کیا میں بیوی کو غیر فطری طریقے سے استعمال کرسکتا ہوں؟ مزید بچوں کی کسی بھی صورت میں نہیں چاہتے ۔ اور میں زنا سے بچنا چاہتا ہوں۔ کیا میں غیر فطری طریقہ اپنی بیوی کے ساتھ استعمال کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 147312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 339-369/H=4/1438

    غیرفطری طریقہ سے کیا مراد ہے؟ اس کو صاف لکھنا تھا اگر یہ مراد ہے کہ پچھلے مقام میں لواطت کرکے خواہش پوری کرلی جائے تو اس کا حکم یہ ہے کہ آپ نے جو اپنے حالات لکھے ہیں ایسی صورت میں بھی اس غیرفطری طریقہ پر بیوی کو استعمال کرنا حرام اور گناہ ہے ، ہرگز ایسی صورت اختیار نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند