• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147293

    عنوان: مناسب رشتہ کے لیے دعا بتادیں

    سوال: میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتاہوں، شادی کے لیے رشتے کی تلاش ہے، مگر آج کل لڑکی والے بینک بیلنس اور انکم بارے میں پوچھتے ہیں ۔ براہ کرم، کوئی دعا/وظیفہ بتائیں کہ شادی کے لیے کوئی اچھی لڑکی مل جائے، نیز بتائیں کہ رزق ، اچھی ملازمت اوربزنس میں کیسے اضافہ ہو ؟

    جواب نمبر: 147293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 255-238/N=8/1438

     

     (۱): مناسب رشتہ کے لیے آپ روزانہ بعد نماز ظہر سورہ مزمل پڑھا کریں، انشاء اللہ جلد از جلد مناسب رشتہ مل جائے گا، اللہ تعالی آپ کو مناسب وبہتر رشتہ عطا فرمائیں۔

     (۲):حلال روزی اور جائزومناسب ذریعہ معاش کے لیے آپ درج ذیل دعا روزانہ اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ کم از کم تین سو مرتبہ پڑھا کریں اور یہ دعا پڑھتے وقت معنی ومفہوم کا بھی استحضار رہے تو بہت بہتر ہے: وہ دعا یہ ہے: اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ، ترجمہ:اے اللہ !مجھے حلال (روزی) عنایت فرماکر حرام (روزی) سے بچالیجئے اور اپنے علاوہ سب سے مستغنی اور بے نیاز کردیجئے۔ عن علي أنہ جاءہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل:”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“، رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (مشکاة المصابیح، باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني، ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند