معاشرت - نکاح

Pakistan

سوال # 146902

حضرت، کیا میرا برادری سے باہر نکاح ہوسکتا ہے جب کہ ہماری برادری میں بھی لڑکیاں موجود ہیں؟ اور کس کس برادری سے ہو سکتا ہے؟

Published on: Dec 22, 2016

جواب # 146902

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 250-178/Sd=3/1438



 



اپنی برادری کے باہر کسی بھی برادری میں آپ کا نکاح ہوسکتا ہے؛ لیکن حسب ونسب کے اعتبار سے شوہر بیوی کے درمیان کفو (برابری) شریعت میں مطلوب ہے، اس لیے کہ اس سے مزاج اور اطوار وعادات میں ہم آہنگی قائم رہتی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات