• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146279

    عنوان: رشتہ داروں سے شادی

    سوال: میرے ابو کے چچا کی بیٹی سے میرا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ اگر میں نے اسی لڑکی سے شادی کر لی تو اس کے لیے کیا حکم ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں؟

    جواب نمبر: 146279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 182-204/H=3/1438

     

    (۱) باپ (ابّو) کے چچا کی بیٹی محرمات میں سے نہیں ہے لہٰذا اُس سے نکاح درست و حلال ہے۔

    (۲) اگر کوئی سبب مثلِ رضاعت وغیرہ حرمتِ نکاح کا نہ ہو تو محض باپ کے بھتیجہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے نکاح ناجائز نہیں، پس اُس لڑکی کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ آپ سے وہ اگر نکاح کرلے تو جائز اور حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند