• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146085

    عنوان: کیا نکاح کے بعد عبادت کا ثواب بڑھ جاتا ہے؟

    سوال: میں نے حضرت مولانا شیخ ذوالفقار صاحب کے بیان میں سنا ہے کہ شادی کرنے کے بعد اللہ عبادت کا ثواب بڑھا دیتا ہے اور احادیث میں ہے کہ شادی شدہ آدمی کو ایک نماز کے پڑھنے پر اکیس (۲۱) نمازوں کا ثواب ملتا ہے، اگر یہ بات ٹھیک ہے تو کوئی حدیث کا حوالہ دیں جس میں اکیس نمازوں کے ثواب کا تذکرہ ہو۔

    جواب نمبر: 146085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 201-329/L=4/1438

     

    بعد تلاش بسیار مجھے اس طرح کی کوئی روایت نہیں ملی سکی؛ البتہ ”رکعتان من المتزوج افضل من سبعین رکعةً من الاعزب“ ملی ہے جو کہ موضوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند