• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11566

    عنوان:

    میں اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کی رہنمائی چاہتاہوں۔ میں پاکستان میں رہتاہوں اورلڑکی میکسیکو میں رہتی ہے جو کہ مسلمان ہے، کیا ہم انٹرنیٹ پر نکاح کرسکتے ہیں اورکیسے؟ اگر اس کے علاوہ اس سے نکاح کرنے کا کوئی متبادل طریقہ ہو تو مجھے بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 473=392/د

    انٹرنیٹ کے ذریعہ نکاح کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ نکاح کرنا طے ہے تو اس مقصد کے لیے یا تو آپ لڑکی کے ملک چلے جائیں یا وہ پاکستان آجائے، پھر شرعی طور پر نکاح کا انعقاد کریں۔ یا پھر فریقین میں سے کوئی ایک مثلاً لڑکی پاکستان میں آپ کے قریب رہنے والے کسی واقف کار کو وکیل نکاح بنادے، پھر یہ وکیل مجلس نکاح میں شریک ہوکر دو گواہوں کی موجودگی میں دوسرے فریق سے ایجاب و قبول کرلے۔ اس طرح نکاح منعقد ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند