• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11552

    عنوان:

    مجھے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی ہے۔ مجھے ذرا یہ معلوم کرنا ہے کہ اسلامی قانون کے حساب سے کیا ہے،جائز ہے یا ناجائز ؟ میں اس سے اب تک نہیں ملا ہوں نہ وہ مجھ سے ملی ہے میرا ارادہ نکاح کا ہے۔ کیا مجھ سے کوئی گناہ ہوا ہے؟ اگر گناہ ہوا ہے تو کفارہ کیا دینا پڑے گا؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 706=487/ھ

    اس طرح محبت کرلینا گناہ ہے، کفارہ مالی تو کچھ نہیں، البتہ سچی پکی توبہ واجب ہے، اورنکاح کا حکم یہ ہے کہ اگر کچھ مانع شرعی نکاح میں نہ ہو اور آپ کے اور لڑکی کے گھروالے آپ دونوں کا نکاح کردیں تو شرعاً درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند