• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11542

    عنوان:

    مفتی صاحب میرے والدین نے میری منگنی ایک فاسق بددین سے کردی تھی جب کہ میں الحمد للہ دینی سوچ رکھتی ہوں۔ اس لڑکے کی ماں اور بہن نے جھوٹ بول کر رشتہ لیا تھا۔ اس دفعہ وہ آیا تو میں نے اس کی بہن کے ذریعہ اس کو پیغام بھیجا کہ تبلیغ میں لگ جائے اور میں نے کہا کہ سارے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ مذہبی ہیں تو کیا وہ بھی (لڑکا)مذہبی ہے؟ نیز میں نے اس کی بہن سے کہا کہ ہمیں بڑی بہن نے کہا تھا کہ میرے بھائی نے داڑھی رکھی ہے او روہ مذہبی ہے، اس کی ماں نے میرے گھر میں آکر جان کر ٹی وی چلوایا اس کی بہن میرا ای میل ایڈریس لے کر گئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے ضروری بات کرنی ہے اس دن میں نے دس کا وقت دیا لیکن میں نے اس دن اس سے بات نہیں کی نہ ہی اگلے دن کی۔ اس سے آگے کے دن وہ نہیں آیا ۔اس سے اگلے دن فون آیا۔ وہ کہہ رہا ہے لڑکی بڑی ضدی ہے میں نے نہیں کرنا وغیر ہ ۔ اس فاسق سے منگنی ٹوٹنے سے میں تو مطمئن ہوں مگر میرے ماں باپ خصوصاً ماں نہ جان کھارکھی ہے کہ تم نے ایسا کیوں کہا تمہیں کوئی رشتہ نہیں ملے گا۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ ہم نے مولوی سے نہیں کرنا رشتہ ،وہ بندکرکے رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ میں شدید پریشان ہوں۔ مجھے انھوں نے .....

    سوال:

    مفتی صاحب میرے والدین نے میری منگنی ایک فاسق بددین سے کردی تھی جب کہ میں الحمد للہ دینی سوچ رکھتی ہوں۔ اس لڑکے کی ماں اور بہن نے جھوٹ بول کر رشتہ لیا تھا۔ اس دفعہ وہ آیا تو میں نے اس کی بہن کے ذریعہ اس کو پیغام بھیجا کہ تبلیغ میں لگ جائے اور میں نے کہا کہ سارے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ مذہبی ہیں تو کیا وہ بھی (لڑکا)مذہبی ہے؟ نیز میں نے اس کی بہن سے کہا کہ ہمیں بڑی بہن نے کہا تھا کہ میرے بھائی نے داڑھی رکھی ہے او روہ مذہبی ہے، اس کی ماں نے میرے گھر میں آکر جان کر ٹی وی چلوایا اس کی بہن میرا ای میل ایڈریس لے کر گئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے ضروری بات کرنی ہے اس دن میں نے دس کا وقت دیا لیکن میں نے اس دن اس سے بات نہیں کی نہ ہی اگلے دن کی۔ اس سے آگے کے دن وہ نہیں آیا ۔اس سے اگلے دن فون آیا۔ وہ کہہ رہا ہے لڑکی بڑی ضدی ہے میں نے نہیں کرنا وغیر ہ ۔ اس فاسق سے منگنی ٹوٹنے سے میں تو مطمئن ہوں مگر میرے ماں باپ خصوصاً ماں نہ جان کھارکھی ہے کہ تم نے ایسا کیوں کہا تمہیں کوئی رشتہ نہیں ملے گا۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ ہم نے مولوی سے نہیں کرنا رشتہ ،وہ بندکرکے رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ میں شدید پریشان ہوں۔ مجھے انھوں نے زچ کردیا ہے ۔میں روزانہ صلوة الحاجة پڑھتی ہوں کہ میرا نکاح باشرع انجینئر سے ہو جائے، دعا کردیں ۔میرے لیے دعا کردیں کہ میرا نکاح ہمارے ماحول تبلیغی فیملی کے باشرع انجینئر بیٹے سے ہوجائے۔ یہ دعا آپ دارالافتاء کے تمام مفتیان کرام او ردارالعلوم کے تمام استاد و طلباء کردیجئے تاکہ مجھے روز روز کے طعنہ سے نجات مل جائے۔ آمین

    جواب نمبر: 11542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 698=441/ھ

     

    اللہ پاک عزت کے ساتھ صالح جوڑ عطا فرمائے، سعادت دارین سے نوازے اور تمام مکارہ سے محفوظ رکھے، والدین کے قلوب میں جذبات صالحہ پیدا فرمائے، آمین، صلاة الحاجة اور دیگر نمازوں کے بعد سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش تین تین مرتبہ اول وآخر درورد شریف تیں تین دفعہ کا اوراضافہ کرلیں، ہم دعا کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند