• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11137

    عنوان:

    میں ایک شخص سے شادی کے ارادہ سے محبت کرتی ہوں مگر اس سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے نہ فون کا اور نہ میری اس سے ملاقات ہوتی ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح صرف اس کو دل میں رکھ کر محبت کرنا جائز ہے؟ اور کیا میں اس کو اپنی دعاؤں میں اللہ سے مانگ سکتی ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 417=300/ھ

    اگر نکاح میں کچھ مانع شرعی نہ ہو آپ کے اولیاء اس نکاح سے راضی ہوں اور توقع رشتہ کے قبول کرلینے کی ہو تب تو اولیاء کے توسط سے نکاح میں سعی کریں ورنہ بالکلیہ محبت ودعاء کو بھی ترک کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند