• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11076

    عنوان:

    کیا میاں اور بیوی دونوں پورے ننگے ہوکر جماع کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا میاں اور بیوی دونوں پورے ننگے ہوکر جماع کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 11076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 298=260/د

     

    حیاء کا تقاضہ یہ ہے کہ چادر وغیرہ اوڑھ کر بیوی سے صحبت کی جائے، حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے صحبت کرے تو ستر کا اہتمام کرے، اور جانوروں کی طرح ننگا نہ رہے: عن عتبة بن عبد السلمي قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا أتی أحدکم أہلہ فلیستتر، ولا یتجرد تجرد البعیرین (ابن ماجة) (اعلاء السنن: ۱۷/۳۸۶، کتاب الحظر والإباحة، باب التستر عند الجماع، مطبوعہ کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند