معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 11014
نکاح کے بعد اگر رخصتی نہ ہوئی ہو تو بعد میں کتنے عرصہ کے بعد تک رخصتی کرنا لازم ہوجاتا ہے؟
نکاح کے بعد اگر رخصتی نہ ہوئی ہو تو بعد میں کتنے عرصہ کے بعد تک رخصتی کرنا لازم ہوجاتا ہے؟
جواب نمبر: 1101401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 404=105/ھ
شرعاً تو کوئی مدتِ لازمہ نہیں ہے، زوجین اور ان کے اولیاء بمشورہ جو مناسب مدت مقرر کرکے رخصتی کرلیں یا کرالیں وہی درست ہے، البتہ بعد نکاح شریعت مطہرہ میں تعجیل مستحب ہے، اور اگر معصیت میں ابتلا کا اندیشہ ہو تو پھر رخصتی واجب ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
زید
کے والد بکر کے ناظمہ کی والدہ سے ناجائز تعلقات ہیں اس سے مسلسل زنا کرتا رہتاہے
ایسی حالت میں زید کا نکاح ناظمہ سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟
مفتی صاحب میرے والدین نے میری منگنی ایک فاسق بددین سے کردی تھی جب کہ میں الحمد للہ دینی سوچ رکھتی ہوں۔ اس لڑکے کی ماں اور بہن نے جھوٹ بول کر رشتہ لیا تھا۔ اس دفعہ وہ آیا تو میں نے اس کی بہن کے ذریعہ اس کو پیغام بھیجا کہ تبلیغ میں لگ جائے اور میں نے کہا کہ سارے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ مذہبی ہیں تو کیا وہ بھی (لڑکا)مذہبی ہے؟ نیز میں نے اس کی بہن سے کہا کہ ہمیں بڑی بہن نے کہا تھا کہ میرے بھائی نے داڑھی رکھی ہے او روہ مذہبی ہے، اس کی ماں نے میرے گھر میں آکر جان کر ٹی وی چلوایا اس کی بہن میرا ای میل ایڈریس لے کر گئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے ضروری بات کرنی ہے اس دن میں نے دس کا وقت دیا لیکن میں نے اس دن اس سے بات نہیں کی نہ ہی اگلے دن کی۔ اس سے آگے کے دن وہ نہیں آیا ۔اس سے اگلے دن فون آیا۔ وہ کہہ رہا ہے لڑکی بڑی ضدی ہے میں نے نہیں کرنا وغیر ہ ۔ اس فاسق سے منگنی ٹوٹنے سے میں تو مطمئن ہوں مگر میرے ماں باپ خصوصاً ماں نہ جان کھارکھی ہے کہ تم نے ایسا کیوں کہا تمہیں کوئی رشتہ نہیں ملے گا۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ ہم نے مولوی سے نہیں کرنا رشتہ ،وہ بندکرکے رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ میں شدید پریشان ہوں۔ مجھے انھوں نے .....
2694 مناظرمیں آپ کو صاف صاف بتاتی ہوں کہ آپ بہت اچھے اور بہت اللہ والے ہیں میرے لیے دعا کرنا۔میرا سوال درج ذیل ہے:
میں ایک لڑکی ہوں سترہ سال کی او رکسی سے محبت کرتی ہوں اور وہ بھی کرتا ہے صاف محبت لیکن کسی کو نہیں پتہ صرف اس کو او رمجھ کو وہ میرے گھرانے کا نہیں ہے۔وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اب میں نے اس سے تعلق ختم کردئے کیوں کہ مجھے پتہ ہے میرے امی اور ابو ہماری شادی نہیں کرائیں گے الٹا اس لڑکے کی بے عزتی بھی کریں گے اور میری بھی۔ اس وجہ سے میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا۔اب آخر میں شادی اور جگہ ہوگئی۔ تو ہم لوگ یعنی میں اور جس سے میں محبت کرتی ہوں اس کے ساتھ میں جنت میں مل سکتی ہوں، ملنے کا یہ مطلب کہ ہم دونوں اگر دنیا میں نہ ملے اور ہم دونوں کی اور کہیں شادی ہوجاتی ہے تو کیا ہم دونوں جنت میں اکٹھا ہو سکتے ہیں؟ برائے کرم مجھے بتادیں اور مجھے ایسی دعا بتائیں کہ وہ لڑکا مجھے مل جائے او رہم ہنسی اور خوشی سے ہم دونوں دنیا اور جنت میں اکٹھے رہیں (ان شاء اللہ) ۔ برائے کرم مولانا صاحب میرے لیے دعا کریں او رجلدی جواب دیں، دعا کی بہت ضرورت، ایک بہت ہی گناہ گار لڑکی۔
3865 مناظر