• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10788

    عنوان:

    شادی کے لیے لڑکی میں کیا چیزیں دیکھنی چاہیے؟ اگر لڑکی کے والدین اپنی خوشی سے کچھ دینا چاہیں تو کیا دے سکتے ہیں؟ اگر نہیں دے سکتے تو کیا ان کو منع کیا جاسکتاہے جس سے وہ ناراض بھی ہوسکتے ہیں؟ کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ لڑکی کو خوبصورتی میں لڑکے سے زیادہ ہوناچاہیے اور لڑکے کو شرافت اور تقوی میں۔ یہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا کہنا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 223=222/م

    اخلاق وادب، تعلیم،حسن سیرت وصورت دیکھنی چاہیے، اور بطور خاص دین داری دیکھی جائے۔

    (۲) لڑکی والے اگر لڑکے کو کچھ دینا چاہیں تو لڑکے کو منع کردینا چاہیے اورمطالبہ تو ہرگز نہ کرنا چاہیے اور نہ دل میں نیت رکھنی چاہیے کہ مجھے کچھ ملے، ان سب کے باوجود اگر لڑکی والے خوشی سے کچھ دینا ہی چاہیں، اور اس میں ریاء وشہرت نہ ہو، نہ رواج اور معاشرہ کا کوئی دباوٴ ہو اور اپنی حیثیت کے مطابق ضرورت کی چیزیں دیں تو ان کولینے کی گنجائش ہے۔

    (۳) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے یہ بات کہاں لکھی ہے؟ پورا حوالہ نقل کیجیے تو اس کے بارے میں کچھ لکھا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند