• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10767

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا کوئی لڑکی اپنا زندگی کا ساتھی خود بخود منتخب کرسکتی ہے بغیر اپنے والدین کو شریک کئے ہوئے ؟ یا اسلام اس کو منع کرتا ہے اور صرف والدین کے ذریعہ سے ہی کی گئی شادی کی اجازت دیتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 160=144/ ل

    بالغہ لڑکی کفو میں اپنے والدین کی اجازت کے بغیر نکاح کرسکتی ہے، شرعاً اس کی اجازت ہے۔ البتہ بہتر نہیں،اس میں دنیا و آخرت کا نقصان ہے۔ اس لیے شادی والدین کی مرضی سے کرنی چاہیے، اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند